نیویارک: کووڈ کی وبا کے دوران دنیا کے اکثر ممالک میں لوگ گھروں تک محصور رہے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔ اومیکرون سے دوبارہ یہ صورتحال پیش کردی ہے۔ اب ایک شخص نے ایک نقشہ اور ایک مجازی (ورچول) کھڑکی بنائی ہے۔ جب چھوٹا مقناطیسی طیارہ نقشے پر رکھا جاتا ہے تو کھڑکی میں عین اسی جگہ کا منظر دکھائی دیتا ہے۔
بہت عرصے وبا کے لاک ڈاؤن میں رہنے والے ایک انجینیئر ایلکس شیکسپیئر نے اسے ڈیزائن کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ عالمی فضائی سفر بند ہوچکے ہیں اور لوگ اب بھی دنیا کے نظاروں کو دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں۔
دوسری جانب ایلکس نے ایک فورکے ڈسپلے بنا ہے جس پر ہوبہو کسی کھڑکی کا گمان ہوتا ہے ۔ جیسے ہی آپ مقناطیسی طیارہ نقشے پر نقش کسی مقام پر چپکاتے ہیں۔ کھڑکی میں براہِ راست اس جگہ کی بلند معیاری ویڈیو کھلتی ہے جو عین اسی وقت کے منظر کو ظاہر کررہی ہوتی ہے۔
ایلکس ہارڈویئر ہیکربھی ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے حقیقت سے قریب تر ڈسپلے تیار کیا ہے۔ لیکن یہ جعلی کھڑکی درحقیقت ایک ڈسپلے اسکرین ہے۔ اس میں اعلیٰ معیار کی ایل ای ڈی روشنیاں نصب ہے جو منظر کو بہت واضح دکھاتی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ چھت پر ایک تھرمل کیمرہ بھی لگایا گیا ہے جو کھڑے ہونے والے پوزیشن کو دیکھتے ہوئے منظر کو سیدھا یا ترچھا ظاہر کرتا ہے اور اس پر مزید حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔
تصویر میں ایلکس شیکسپیئر اپنے مقناطیسی نقشے کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔