راحت فتح خان کی صاحبزادی کی بارات کی تصاویراور ویڈیوز وائرل

لاہور: بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں، مایوں اور مہندی کی تقریب کے بعد اب ان کی بارات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں۔
گلوکار استاد راحت فتح علی خان ان دنوں اپنی صاحبزادی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کے باعث توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
گلوکار راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین کی شادی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، ماہین کا نکاح شایان کے ساتھ طے پایا ہے۔
نکاح سمیت مایوں اور دہگر تقریبات میں قریبی رشتہ داروں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
مایوں کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بعض صارفین کی جانب سے ماہین خان کے لباس پر تنقید بھی سامنے آئی تھی۔
بعدازاں، مہندی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز بھی منظر عام پر آگئی ہیں، لاہور میں منعقد ہونے والی مہندی کی اس نجی تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی جب کہ ان تقریبات میں شوبز شخصیات بھی شریک ہوئیں۔
گزشتہ روز ماہین خان کی بارات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ماہین خان کی بارات لاہور میں ہوئی، وہ روایتی سرخ پاکستانی دلہن کے جوڑے میں پیاری لگ رہی تھی، جس میں ونٹیج طرز کے بھاری زیورات تھے۔
دولہے نے کالی شیروانی پہنی ہوئی تھی جب کہ راحت فتح علی خان اور شاہ زمان خان ہلکی سنہری شیروانی میں نظر آئے، تقریب میں قریبی خاندان اور دوست احباب نے شرکت کی۔
تقریب میں نامور پاکستانی اداکار اور پاکستان آئیڈل میں راحت فتح علی خان کے ہمراہ بطور جج شریک فواد خان بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، وہ بھی مدھم سنہری شیروانی میں ملبوس خوبصورت دکھائی دیے۔

DaughterMaheen KhanMarriage ceremonyrahat fateh ali khan