کابل ایئرپورٹ بند، پی آئی اے کا بھی کابل فلائٹ آپریشن معطل

کابل: سیکیورٹی صورت حال خراب ہونے اور افراتفری کے بعد کابل ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا۔
کابل ایئرپورٹ پر تمام کمرشل اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، بیرون ملک جانے والوں کا جمِ غیر موجود ہے جب کہ افغانستان سے نکلنے والے خواہش مند افغان امریکی فوجی طیاروں میں چڑھ دوڑے۔
دوسری جانب کابل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کی بے یقینی صورت حال کو دیکھتے ہوئے پی آئی اے نے بھی کابل آپریشن کو معطل کردیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اور اسٹاف موجود نہیں ہے اور لوگوں کا ہجوم رن وے پر ہے، پی آئی اے نے وزارت خارجہ اور افغان سول ایوی ایشن سے مشاورت کے بعد آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کیا، جو مسافروں، عملے اور اثاثوں کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ پر پروازیں غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی رہیں گی۔

flight operationKabulPIAsuspended