قومی ایئر لائن کا مالیاتی سال 2019-20 میں 2٫4 ارب روپے منافع کا اعلان

قومی ائیر لائن پی آئی اے نے سال 2020 کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مالیاتی سال 2020 میں پی آئی اے نے 2.4 ارب کا گراس منافع حاصل کیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث دنیا بھر کی ائیر لائنز شدید خسارے کا شکار رہیں لیکن کورونا اور یورپی پابندیوں کے باوجود پی آئی اے کے نتائج بہت حوصلہ افزا رہے۔

ترجمان نے بتایا کہ 11 سال بعد پی آئی اے کا آپریشن خسارہ اربوں روپےکی نفسیاتی حد سے نیچے آ گیا، پی آئی اے کےمجموعی خسارےمیں بھی 33.7 فیصد کمی آئی ہے۔ ائیر لائن کا آپریشنل خسارہ 6.1 ارب سے کم ہو کر صرف 680 کروڑ رہ گیا ہے۔  ترجمان نے مستقبل میں پی آئی اے خسارے میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Pakistan International AirlinesPIA profit 2020