یومِ آزادی پر پی آئی اے نے کرایوں میں بڑی رعایت کا اعلان کر دیا

کراچی: پاکستان ایئر لائنز نے یومِ آزادی کے موقعے پر سفری کرایوں میں بڑی رعایت کا اعلان کر دیا۔
یہ اعلان ترجمان پی آئی اے نے کیا گیا، اعلان کے مطابق 14 اگست جشن آزادی پیکج کے طور پر کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے درمیان کرائے میں 14 فی صد رعایت ہو گی۔
پی آئی اے کے جشن آزادی پیکج 7 اگست سے 14 اگست 2020 تک لاگو رہے گا۔

یوم آزادی کے پیکج میں مسافر73 کلو سامان اپنے ساتھ مفت لے جا سکیں گے۔
پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جشن آزادی پیکج کا مقصد اس تاریخی دن پر لوگوں میں خوشیاں بانٹنا ہے۔

PIAپی آئی اےیومِ آزادی