کراچی: پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے آج یوم استحصال کے موقع پر احتجاج ریلی نکالی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ پر نکالی جانے والی اس ریلی میں مذکورہ اداروں کے ملازمین اور اعلی عہدے داروں نے شرکت کی۔
مظاہروں میں شرکا نے مقبوضہ کشمیر کی فوری آزادی کا مطالبہ کیا اور جدوجہد آزادیٔ کشمیر کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔
یاد رہے کہ ۵ اگست ہی کے دن بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا غیر آئینی قدم اٹھایا تھا۔
اس دن کی مناسب سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیروں نے بھارت کے غیر آئینی اقدام کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالیں۔
کراچی میں بھی مختلف جامعات اور انسٹی ٹیوٹس نے ریلیاں نکالیں اور بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج کیا۔