اداکارہ جویریہ عباسی کے دوسرے نکاح کی تصاویر وائرل

کراچی: اداکارہ جویریہ عباسی کے دوسرے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز منظرِعام پر آگئیں۔
اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جویریہ عباسی نے اپنے نکاح کی چند تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں، جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اس خاص موقع پر گلابی اور گولڈن رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا۔
جویریہ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اُنہیں ہاتھ میں چنبیلی اور گلاب کے پھولوں والے گجرے پہنائے جارہے ہیں جب کہ ایک ویڈیو میں جویریہ عباسی کا نکاح پڑھایا جارہا ہے۔
ان تصاویر میں جویریہ عباسی بے حد خوش اور حسین نظر آئیں جب کہ اداکارہ نے اپنے شوہر کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ نہیں کیں۔
جویریہ عباسی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ ہم خوشی سے محبت کرتے ہیں۔
شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے ایک بار پھر جویریہ عباسی کو دوسری شادی کی مبارک باد دی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ جویریہ عباسی نے رواں سال مئی میں سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، اس اعلان کے بعد کچھ دن بعد ہی اداکارہ نے ایک ٹی وی شو کے دوران اپنی دوسری شادی کی تصدیق بھی کردی تھی۔
جویریہ عباسی نے عدیل حیدر نامی کاروباری شخص سے شادی کی ہے جو اپنے شوق کے اعتبار سے فوٹوگرافر بھی ہیں۔

Javeria AbbasiPics aur Videos ViralSecond marriagesocial Media