اسلام آباد: عوام پر پھر پٹرول بم برسادیا گیا، پٹرول کی فی لیٹر قیمت 250 روپے کے قریب پہنچ گئی، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار اور اضافہ کردیا۔
پٹرول کی نئی قیمت 14روپے 85 پیسے اضافے سے 248روپے 74پیسے لیٹر ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 276 روپے 54 پیسے ہوگئی۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 226 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 18 روپے 83 پیسے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 230 روپے 26 پیسے ہوگئی۔
پٹرول پر پٹرولیم لیوی 10 روپے فی لیٹرعائد کی گئی ہے جب کہ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر 5، 5 روپے پٹرولیم لیوی عائد کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ نے بتایا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔