نئے سال پر قوم کیلیے تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3.95 روپے سے 4.15 روپے فی لیٹر تک اضافہ کرکے عوام کو نئے سال کا تحفہ دے دیا گیا۔
وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصونعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2022 (ہفتہ) سے ہوگا اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ پندرہ روز کے لیے لاگو ہوں گی۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس کے بعد پٹرول کی قیمت 140.82 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 144.82 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
علاوہ ازیں ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل 4.15 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.95 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر بڑھائی جانے والی قیمتوں کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل 137.62 روپے فی لیٹر سے بڑھاکر 141.62 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل 109.53 روپے فی لیٹرسے بڑھا کر 113.53 روپے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 107.06 روپے فی لیٹرسے بڑھاکر 111.06 روپے فی لیٹر کردیا گیا۔

Govt of PakistanMinistry of FinancePetroleum Rate Increase