لاہور: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں کو ایک مرتبہ پھر بڑھادیا ہے۔
محکمہ ریلوے نے کرایوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق تمام مسافر ٹرینوں کی اکانومی، اے سی اسٹینڈرڈ، اے سی بزنس، اے سی پارلر، اے سی سلیپر کلاسز کے کرایوں میں ایک فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق میل، ایکسپریس اور انٹرسٹی مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے جب کہ کرایوں میں اضافے کا اطلاق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والی تمام ٹرینوں پر بھی ہوگا۔
جمعہ 19 جولائی سے کرایوں میں اضافے کا اطلاق کردیا جائے گا، جس کے لیے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کو فیئرٹیبل اَپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے آنے پر محکمہ ریلوے کی جانب سے مسافروں کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا تھا، تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتے ہی ریلوے نے ایک مرتبہ پھر کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔