پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پٹرول 2.07 اور ڈیزل 3.40 روپے سستا

اسلام آباد: مرکزی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 57 پیسے فی لیٹر تک کمی کردی، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔
حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 2.07 روپے فی لیٹر کمی کی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 249.10 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 247.03 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.40 روپے فی لیٹر کمی کی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 249.69 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 246.29 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت 1.03 روپے فی لیٹر کی کمی کے بعد 141.93 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 140.90 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت 3.57 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 154.90 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ یکم جون 2024 سے لے کر یکم اکتوبر 2024 تک پٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 21.23 روپے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 18.67 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جارہا ہے۔

Govt of PakistanPetroleum productrate reduce