اسلام آباد: عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرا دیا گیا۔
وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 265 روپے 61 پیسے ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 277 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 88 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 5 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔