اسلام آباد: عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرادیا گیا۔ وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گراتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 22 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ پٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 20 پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 272 روپے ہوگئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 280 اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل 196 روپے 68 پیسے کا ہوگیا ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 202 روپے 73 پیسے ہوگئی ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوجائے گا۔