اسلام آباد: نگراں حکومت نے باگ ڈور سنبھالتے ہی عوام پر پٹرول بم برسادیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔
پٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
پٹرول کی نئی قیمت 290 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 293 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول پر 55 روپے فی لیٹر جب کہ ڈیزل پر 50 روپے فی لیٹر لیوی برقرار رکھی گئی ہے۔
پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔