اسلام آباد: وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ کے حساب سے پاکستان میں پٹرول اب بھی سستا ہے، بنگلادیش، بھارت اور دیگر ممالک میں قیمت زیادہ ہے، اتار اور چڑھاؤ کے مطابق چلیں گے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا، انرجی مکس میں بہتری پر توجہ دے رہے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق طے ہوتی ہیں، عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 112 فیصد اضافہ ہوا، عالمی منڈی کے حساب سے تیل کی قیمتوں میں کم اضافہ کیا، جنوری میں پٹرول کی قیمت 116 روپے 70 پیسے تھی، پٹرول کی قیمت جنوری کے مقابلے میں 17 روپے فی لیٹر کم ہے۔
اُن کا کہنا تھا حکومت نے بجلی کے ترسیلی نظام کو ترقی دی، اس وقت ترسیلی نظام کی صلاحیت 26 ہزار میگاواٹ سے زائد ہے۔