پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

اسلام آباد: وزیراعظم نے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری، جس میں پٹرول 13 اور ڈیزل 11 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی، کو مسترد کردیا جب کہ پٹرول 3 روپے 20 پیسے، ڈیزل 2 روپے 95 پیسے مہنگا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی ہے، جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جارہا ہے۔
اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پٹرول 13 اور ڈیزل 11 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی جس کو وزیراعظم نے مسترد کردیا جب کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

Petroleum productRate increase