پاکستان میں مئی 2021 کے دوران پیٹرول کی فروخت میں تقریبا15فیصد اضافہ دیکھا گیا اور7 لاکھ 31 ہزار میٹرک ٹن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے. پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت نے مئی کے دوران14 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ متعدد عوامل نے ملک میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ سمیت پیٹرول کی طلب میں اضافہ کیا ہے۔پچھلے مہینے ریکارڈ کی گئی کل فروخت میں سے ڈیزل11 فیصد اضافے کے بعد 761،000 ٹن اور فرنس آئل16 فیصد اضافے کیساتھ 168،000 میٹرک ٹن تھا۔تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ، مجموعی طور پر 17.517 ملین میٹرک ٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئی جس میں 7.460 ملین میٹرک ٹن پٹرول ، 6.924 ملین میٹرک ٹن ڈیزل اور 2.649 ملین میٹرک ٹن فرنس آئل شامل ہیں.