لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بریت کی درخواست دائر کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جانب سے لاہور کی عدالت میں درخواست جمع کروائی گئی، عدالت نے ایف آئی اے سے 17 ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔
عدالت نے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے لیے 10 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مصروفیات کے باعث حاضری سے معافی کی درخواست بھی دائر کردی۔
شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سیلاب کے باعث وزیراعظم پیش نہیں ہو سکے۔
جج نے ریمارکس دیے کہ کیا وہ 10 منٹ کے لیے نہیں آسکتے، یہ کیس کون سا روز چل رہا ہے کہ ان کے لیے آنا مشکل ہے، شہباز شریف کا شیڈول دیا جائے کہ وہ کہاں ہیں۔