پشاور: شہر میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گرد مارے گئے، ملزمان پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، پولیو ٹیموں پر حملوں اور بھتہ خوری سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھے۔
پولیس کے مطابق پشاور کے شہری علاقے فقیرآباد میں خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کی گئی، جس کے دوران مسلح افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی، تاہم ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی میں تینوں مسلح افراد مارے گئے، پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے۔
ملزمان پشاور میں حکیم ستنام سنگھ سمیت پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، پولیو ٹیموں پر حملوں اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے، پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان داعش کے کمانڈر تھے۔