پشاور دھماکا، شہدا اور زخمیوں کیلیے کے پی حکومت کا امدادی پیکیج!

پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان کی جانب سے مدرسے میں دھماکے سے شہید اور زخمی ہونے والوں کے لیے خصوصی امدادی پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، امن عمل کو سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے دھماکے کے متاثرین اور شہدا کے لیے خصوصی امدادی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے لواحقین کو 5 لاکھ اور زخمیوں کو 2 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے بھی پشاور دھماکے کے شہدا کے لواحقین اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کیا، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پشاور دھماکا امن و امان کو تباہ کرنے کی سازش ہے، دشمن عناصر ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں، ہمیں متحد ہوکر ملک دشمن طاقتوں کو شکست دینا ہوگی۔

#ChiefMinister#KPK#Peshawarblast