پرویز الٰہی آج وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے، وزیر داخلہ

لاہور: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کے نئے ڈیکلیئریشن کے بعد چوہدری پرویز الٰہی آج وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب 4 بجے کے بعد نیا نوٹیفکیشن جاری کردیں گے، نئے ڈیکلیئریشن کے مطابق پرویز الٰہی وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب، وزیراعظم کو گورنر راج لگانے کی درخواست بھی کر سکتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی مبینہ آڈیو سے متعلق سوال پر وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جو آڈیو ہے یہ حقیقت ہے، عمران خان کی ویڈیوز بھی موجود ہیں جو آڈیو میں ہے وہ ویڈیو میں ہے۔

CM Punjab Chaudhary Pervez ElahiInterior Minister Rana Sana Ullahmedia talkMotion of no confidenceOpposition parties