پرتھ ٹیسٹ: آسٹریلیا کا پاکستانی ٹیم کے شکار کے لیے جال

پرتھ: پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان اولین ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل میزبان نے مہمان ٹیم کو جال میں پھنسانے کی کوشش شروع کردی۔
پچ کیوریٹر آئزک میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پرتھ ٹیسٹ کے لیے پچ میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں، ایشین ٹیموں کے لیے پرتھ کی پچ پر ہمیشہ سے باؤنس رہتا ہے، اس پچ میں بولرز اور بیٹرز دونوں کے لیے بہت کچھ ہوگا۔
انہوں ںے مزید کہا کہ پچ کی تیاری کچھ مختلف انداز میں کی گئی ہے، تاہم لمبے فارمیٹ کے لیے یہ اچھی پچ ہے۔
آسٹریلوی ٹیم کے نائب کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ پرتھ پچ میں باؤنس بھی ہوگا اور پیس بھی، پچ پر گھاس کی وجہ سے آغاز میں سیم موومنٹ بھی ہوگی، ہم ہوم کنڈیشنز سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمیں جو پچز ملی تھیں، ان میں زیادہ باؤنس اور پیس نہیں تھا، ایشیا میں کھلاڑیوں کو زیادہ باؤنس اور پیس نہیں ملتا۔

Australia net to hunt PakistanFirst testPakistan tour of AustraliaPitch