نیویارک: معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین نے نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کی نائب کملا ہیرس کو سال 2020 کی بہترین شخصیات قرار دے دیا۔
1927 سے ہر سال باقاعدگی سے بہترین شخصیت کا انتخاب کرنے والے ٹائم میگزین کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سرورق پربائیڈن- ہیرس کا مشترکہ ٹکٹ کچھ تاریخی شناخت ظاہر کرتا ہے۔
ڈیمو کریٹک امیدواروں تین فائنلسٹ کو شکست دے کر اپنا نام سرورق پر چھپوانے میں کامیاب رہے، بائیڈن اور ہیرس کی جوڑی نے امریکا میں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑنے والے ہیلتھ کیئر ورکرز اور ڈاکٹر انتھونی فاؤچی، دی راشل جسٹس موومنٹ اور امریکی صدر ٹرمپ کو پیچھے چھوڑا۔
ٹائم میگزین کے ایڈیٹر انچیف کی جانب سے لکھے گئے بیان میں کہا گیا کہ امریکی تاریخ کو بدلنے کے لیے ظاہر کرنا کہ احساس رکھنے والے تقسیم کرنے والوں سے بہتر ہیں اور دُکھی دنیا میں زخم بھرنے کا نظریہ دینے پر جوبائیڈن اور کملا ہیرس کو مشترکہ طور پر ٹائم میگزین کی 2020 کی بہترین شخصیات قرار دیا گیا۔
خیال رہے کہ 3 نومبر کو ہونے والے امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کو امریکی صدر ٹرمپ پر ناقابل شکست برتری حاصل ہے اور متعدد ریاستیں جوبائیڈن کی فتح کا اعلان بھی کرچکی ہیں۔