نیب ریفرنسز میں نواز شریف کے صاحبزادوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیے گئے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا، اس موقع پر حسن اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح الحسن اور رانا عرفان عدالت میں پیش ہوئے۔
قاضی مصباح نے کہا کہ حسن نواز اور حسین نواز 12 مارچ کو پاکستان آنا چاہتے ہیں، اس پر عدالت میں نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان کو پیش ہونا پڑے گا، اس کے بغیر وارنٹ گرفتاری معطل نہیں ہوسکتے۔
عدالت نے گزشتہ روز محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سناتے ہوئے حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری 14 مارچ تک معطل کردیے۔
خیال رہے کہ حسن اور حسین نواز نے ایون فیلڈ، فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنس میں درخواستیں دائر کی تھیں، جس میں وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
احتساب عدالت نے 7 سال قبل دونوں ملزمان کو ان ریفرنسز میں اشتہاری قرار دیا تھا۔

#Nab Referencesehtisaab courtHassan NawazHussain NawazPerpetual Arrest Warrant Suspended