اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری احتساب عدالت نے معطل کردیے۔
گزشتہ روز احتساب عدالت میں اسحاق ڈار نے اپنے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی جانب سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا کہ اسحاق ڈار کو واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے، وہ پاکستان واپس آجائیں پھر ان کے وارنٹ منسوخی کے معاملے کو دیکھیں گے۔
ایک روز قبل سابق وزیر خزانہ نے سپریم کورٹ سے اشتہاری قرار دینے کے خلاف دائر درخواست واپس لیتے ہوئے کہا تھا کہ متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے گا۔
اس ضمن میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے بھی سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اسحاق ڈار کو رہا کرنے کی تیاری ہورہی ہے، حیران ہوں کہ عدالتیں تماشا دیکھ رہی ہیں۔