پیپر ایکس کو دنیا کی تیز ترین مرچ قرار دے دیا گیا

جنوبی کیرولینا: پیپر ایکس کو گنیز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کی تیز ترین مرچ قرار دے دیا۔ اس سے پہلے یہ اعزاز کیرولینا ریپر مرچ کو حاصل تھا۔
جنوبی کیرولینا کی ونتھراپ یونیورسٹی کے محققین کی ٹیم نے پیپر ایکس کی تیزی کے متعلق بتایا۔ ٹیم کے مطابق پیپر ایکس کی تیزی 26 لاکھ 93 ہزار اسکوول ہیٹ یونٹس ہوتی ہے جب کہ کیرولینا ریپر کی اوسط تیزی 16 لاکھ 40 ہزار اسکوول ہیٹ یونٹس ہوتی ہے۔
ہیلاپینو مرچوں کی تیزی 3000 سے 8000 اسکوول ہیٹ یونٹ ہوتی ہے۔
پکر بٹ پیپر کمپنی کے بانی اور کیرولینا ریپر مرچ اگانے والے ایڈ کیوری نے فرسٹ وی فیسٹ نامی یوٹیوب چینل پر پیپر ایکس کی رُونمائی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس تیز ترین مرچ کی نسل اگانے میں انہیں قریباً 10 سال کا عرصہ لگا۔
فی الحال پیپر ایکس کے مالکانہ حقوق ایڈ کیوری نے اپنے پاس رکھے ہیں، یعنی اس کے پودے اور بیج فروخت کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

#GuinnessWorldRecordFastest Pepper in the WorldPepper X