کراچی: اہلیان شہر قائد کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی بس سروس کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوگا، افتتاح چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں ماڈل کالونی سے براستہ، شاہراہ فیصل، میٹروپول آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور تک بسیں چلائی جائیں گی۔
29 کلومیٹر طویل روٹ پر30 بسیں چلائی جائیں گی جو صبح 7 بجے سے رات 12 بجے تک چلیں گی جب کہ بسوں کا زیادہ سے زیادہ کرایہ 50 روپے رکھا گیا ہے۔
آئندہ ہفتے نارتھ کراچی سے کورنگی تک بسیں چلائی جائیں گی تاہم 14 اگست سے پہلے کراچی کے تمام 7 روٹس پر 240 بسیں چلائی جائیں گی جب کہ رواں ہفتے مزید 130 بسیں کراچی کی بندرگاہ پہنچ جائیں گی۔