کراچی: شہر قائد میں پیپلزبس سروس کے دوسرے روٹ کا افتتاح کر دیا گیا، روٹ 2 پر جدید ترین بسیں نیو کراچی سے کورنگی تک چلیں گی۔
کراچی میں پیپلز بس سروس کے دوسرے روٹ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر وسطی نے کیا، نیو کراچی سے کورنگی تک 30 بسیں چلیں گی، آج 10 بسوں سے آغاز کردیا گیا۔پیپلز بس سروس کا روٹ 2 نیو کراچی، ناگن چورنگی، گلشن چورنگی، راشد منہاس روڈ پر مشتمل ہو گا۔ شاہ فیصل کالونی، کورنگی سے ہوتی ہوئی کورنگی انڈس اسپتال تک جائے گی۔
مذکورہ روٹ 32.9 کلومیٹر پر محیط ہے، کراچی میں مرحلہ وار 7 روٹس پر 240 بسیں چلیں گی۔