پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، نائب صدر مریم نواز، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال موجود ہیں جبکہ آفتاب شیر پاؤ، محمود خان اچکزئی، میر کبیر شاہی اور طاہر بزبجو شریک ہیں۔
واضح رہے کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک پر مشاورت ہو گی۔ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ میں جاری ہے۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے۔جبکہ ذرائع کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی اور اے این پی سے متعلق معاملات پر غور ہوگا، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک اور آئندہ بجٹ پر بھی مشاورت کی جائے گی۔مطابق اجلاس میں نواز شریف پیپلز پارٹی اور اے این پی کی واپسی پر اپنا مؤقف واضح کریں گے۔