لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو عہدے سے ہٹادیا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے گورننگ بورڈ کے اراکین کو گورننگ بورڈ ختم ہونے کی اطلاع دے دی ہے۔
گورننگ بورڈ کے اراکین کو پیغام دیا گیا ہے کہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب گورننگ بورڈ ختم ہوچکا ہے، 2019 کا آئین ختم ہونے کے باعث اب گورننگ بورڈ کا وجود نہیں رہا۔
ذرائع نے بتایا کہ محمد وسیم کو دوپہر کے اوقات میں ای میل کرکے اطلاع دی گئی جس میں کہا گیا کہ آپ کی تقرری 2019 کے آئین کے تحت ہوئی، اب آپ کا عہدہ نہیں رہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمن سلیکشن کمیٹی اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کی بھی ازسرنو تشکیل ہوگی۔