کون ہو گا پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اگلا سربراہ، اعلان اگلے ہفتے متوقع

لاہور: پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے لیے نئے سربراہ کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے۔

سابق کپتان ظہیر عباس اور انتخاب عالم کے ساتھ سابق وکٹ کیپر بیٹسمین سلیم یوسف کا نام بھی 8 سے زیادہ  مجوزہ کرکٹرز کی  فہرست میں شامل ہے۔ اقبال قاسم کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کے بعد پی سی بی کو کسی ایسے موزوں شخص کی تلاش ہے جس کی موجودگی میں کرکٹ کمیٹی معاملات کو احسن انداز میں چلایا جاسکے اور وہ بورڈ کی پالیسیوں پر بھی اعتراضات نہ کرے۔