اسلام آباد: 18 کروڑ سے زائد صارفین کے پاسورڈز اور حساس معلومات چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
عالمی ڈیٹا لیک میں گوگل، فیس بک اور ایپل سمیت بڑی کمپنیوں کے صارفین متاثر ہوئے جب کہ انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ سمیت حکومتی پورٹلز کی معلومات بھی چوری کی گئی ہیں۔
انفو اسٹیلر میلویئر سے صارفین کے اکاؤنٹس کی معلومات چوری کی گئی ہیں، جس کے بعد نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی۔
پاکستانی صارفین کو فوری اپنے اکاؤنٹس کے پاسورڈ تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق ڈیٹا لیک سے شناخت چوری، اکاؤنٹ ہیکنگ اور رینسم ویئر حملوں کا خطرہ ہے، سرکاری اداروں اور مالیاتی اکاؤنٹس بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے جب کہ صارفین اپنے اکاؤنٹس کے Two-factor authentication عمل کو فعال کریں۔
پاکستانی صارفین کو پاسورڈ منیجر کا استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ پاسورڈ کبھی ای میل یا غیر محفوظ فائل میں نہ رکھیں۔
صارفین اینٹی وائرس اور سیکیورٹی سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ رکھیں اور غیر معمولی لاگ ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔