کراچی: یوم پاکستان کی مناسبت سے ملک بھر کے معروف کھلاڑیوں نے وطن سے محبت کا والہانہ انداز میں اظہار کیا ہے۔
اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان، عظیم ہاکی پلیئر سمیع اللہ، سابق کرکٹر شاہد آفریدی، باکسر محمد وسیم، ریسلر انعام بٹ، ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ، ایتھیلیٹ صدف صدیقی، تائیکوانڈو کھلاڑی نائلہ اور شاہ زیب رند کا کہنا تھا کہ ان کی اسپورٹس کٹ پر بنا ہوا جھنڈے کا نشان ان کے یقین اور پاکستان کی آبرو کی علامت ہے۔
کھلاڑیوں کا مزید کہنا تھا کہ 23 مارچ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان عظیم قربانیوں اور مضبوط ارادوں کا پھل ہے۔
کھلاڑیوں کے مطابق پاکستان کا قیام قوم کے ہر مشکل امتحان میں تیار رہنے کے عزم کا نتیجہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر طوفان میں خدائے ذوالجلال کا سایہ اور دھڑکن میں پاکستان کا نام قوم کا جذبہ بڑھا دیتا ہے۔
یوم پاکستان کے موقع پر کھلاڑیوں نے پاکستان کی ہر میدان میں جیت اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ کیا۔