لاہور: پاکستان کی سینئر اداکارہ عابدہ بیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مدد کی اپیل کردی۔
حال ہی میں اداکارہ عابدہ بیگ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں آبدیدہ اور انتہائی کسمپرسی کی حالت میں دیکھا گیا۔
ویڈیو میں اداکارہ عابدہ بیگ کا کہنا تھا کہ میں عابدہ بیگ ہوں جس نے 35 سال فن کی خدمت کی اور میرے مرحوم شوہر مرزا رشید اختر نے بھی 40 سال انڈسٹری کو دیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے گھر میتیں پڑی ہوتی تھیں لیکن ہم پھر بھی کام کے لیے سیٹ پر جاتے تھے، میں اس وقت بہت دکھ میں ہوں، میرے ساتھ ظلم ہوا ہے، میرے گھر کی چھت چھن گئی ہے اور اتنے پیسے نہیں کہ کرائے کے گھر میں رہ سکیں۔
عابدہ بیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرا کل اثاثہ میرا گھر تھا، جس کے لیے میری مدد کی جائے۔