مخالفین 4 فیصد گروتھ پر حیران، پاکستان کا مستقبل انڈسٹریلائزیشن میں ہے: وزیراعظم

نوشہرہ: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم سے کہنا چاہتا ہوں، بہت اچھا وقت آنے والا ہے، مخالفین بھی حیران ہیں کہ 4 فیصد گروتھ کیسے ہوگئی، اللہ کا کرم ہے ہم مشکل وقت سے نکلے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے نوشہرہ میں رشکئی صنعتی زون کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل انڈسٹریلائزیشن میں ہے، صنعتوں سے ملکی دولت میں اضافہ ہوتا ہے، دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والا ملک چین ہے، چین کی اقتصادی ترقی سے پاکستان بہت کچھ سیکھ سکتا ہے، رشکئی اقتصادی زون کی زمین لیز پر دیں گے، چین کی برآمدات میں اضافہ صنعتیں لگانے سے ہوا، ملکی اناج بیچنے سے معاشی ترقی نہیں ہوتی، ہمیں ایکسپورٹ پر توجہ دینی ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ مغرب کی انڈسٹریلائزیشن پرانے طرز کی ہے، ماضی میں برآمدات پر توجہ نہیں دی گئی، سرمایہ کار وہاں آتا ہے جہاں اسے منافع ملے، دوست ممالک فنڈنگ نہ کرتے تو پاکستان دیوالیہ ہوجاتا، قرضوں کی ادائیگی کے لیے ہمارے پاس پیسہ نہیں تھا، سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی خاطر سہولتیں فراہم کررہے ہیں، صنعتوں سے ملکی دولت میں اضافہ ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر دباؤ ڈالا جارہا تھا کہ لاک ڈاؤن لگادو، دباؤ میں آکر لاک ڈاؤن لگادیتا تو بھارت جیسا حال ہوتا، ہم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے اپنے لوگوں کو بچایا، جب روپیہ گرتا ہے تو ساری چیزیں مہنگی ہوجاتی ہیں، حکومت کے پہلے ڈیڑھ سال زندگی کے سب سے مشکل سال تھے۔

inauguration of raskai industrial zonePM Imran Khanspeech