کراچی: چین سے پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن 2 بج کر 28 منٹ پر چاند کے لیے روانہ کردیا گیا جو 5 دن میں چاند کے مدار پر پہنچے گا۔
انسٹی ٹیوٹ اف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید نے بتایا سیٹلائٹ مشن نے چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے چاند کی جانب پرواز بھرلی۔
اس سیٹلائٹ کو آئی ایس ٹی نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو کے تعاون سے ڈیزائن اور تیار کیا تھا۔
یہ سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا اور چاند کی سطح کی تصاویر لے گا۔ جس کے لیے اس سیٹلائٹ میں دو آپٹیکل کیمرے بھی نصب ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں خلابازوں کو تربیت دینے اور خلا میں مشن شروع کرنے کے لیے 2019 میں چین کے ساتھ خلائی تحقیق کے معاہدے کیے گئے تھے۔