کراچی: پاکستان کی انقلابی 2D ہینڈ ڈراؤن اینیمیٹڈ فلم دی گلاس ورکر کو 2025 کے آسکر ایوارڈز میں ملک کی سرکاری نامزدگی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
فلم بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری میں 97 ویں آسکرز میں مقابلہ کرے گی، جو عثمان ریاض کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہے۔
عثمان ریاض نے انسٹاگرام پر اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے اپنی خوشی اور تشکر کا اظہار کیا۔
فلم اس وقت پاکستان کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے اور یہ پاکستان کی جانب سے پہلی ایسی فلم ہے۔
دی گلاس ورکر کی کہانی ایک نوجوان شیشہ ساز کے گرد گھومتی ہے جو جنگ اور سیاسی انتشار کے درمیان محبت اور زندگی کے اتار چڑھاؤ کا سامنا کرتا ہے۔