امریکا سے فضائی حدود کے معاہدے سے متعلق پاکستان کی تردید

اسلام آباد: پاکستان کے دفتر خارجہ نے پاکستان اور امریکا کے درمیان افغانستان میں فوجی آپریشن کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کے معاہدے کی تردید کردی۔
ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان اورامریکا کے مابین افغانستان میں فوجی اور انٹیلی جنس آپریشن کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے متعلق معاہدے کو باقاعدہ شکل دینے کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ایسے کسی معاہدے پربات چیت نہیں ہورہی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کا علاقائی سلامتی اور انسداد دہشت گردی پر دیرینہ تعاون ہے لہٰذا دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے باقاعدہ مشاورت جاری ہے۔
واضح رہے کہ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ افغانستان میں آپریشن کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر پاکستان اور امریکا معاہدے کے قریب ہیں۔

agreementAir spaceAmericaForeign ministryPakistan denied