پاکستان کے سر جڑے جڑواں بچے آپریشن کیلئے سعودیہ پہنچ گئے

ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے باہم جڑے ہوئے بچے سفیان اور یوسف اپنے خاندان کے ہمراہ ریاض پہنچ گئے۔
ایئرپورٹ پہنچنے پر جڑواں بچوں کو فوری طور پر کنگ عبداللہ اسپیشلسٹ چلڈرن اسپتال میں معائنہ اور علیحدگی کی سرجری کے امکان کا جائزہ لینے کے لیے منتقل کر دیا گیا۔
شاہی عدالت کے مشیر شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے سپروائزر اور جڑواں بچوں کے لیے سعودی پروگرام کی میڈیکل اینڈ سرجیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے اس انسان دوست اقدام کے لیے قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پیچیدہ حالات سے دوچار دنیا بھر کے بچوں کی دیکھ بھال کا مشن جاری رکھا۔
اس سے قبل ریاض میں جڑواں پاکستانی بچیوں یارا اور لارا کی کامیاب علیحدگی کی سرجری کی گئی تھی۔ تنزانیہ، فلپائن اور کئی ممالک کے 65 سے زیادہ بچوں کی کامیاب سرجری بھی ہوچکی ہے۔
ان سرجریز کے تمام اخراجات خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان برداشت کرتے ہیں۔

arrived in Saudi Arabia for surgeryCrown Prince Mohammad bin SalmanPakistan’s conjoined twinsSaudi KingShah Salman bin Abdul Aziz