اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے ایران سے اپنا سفیر بلانے اور ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان پر ایرانی حملے پر پاکستان نے اسلام آباد میں ایرانی سفیر کو واپس جانے کا کہا ہے۔
ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تہران میں موجود اپنے سفیر کو بھی واپس بلالیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان سفارتی دوروں کو روکا جارہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان نے اپنے فیصلے سے ایرانی حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔