اسلام آباد: پاکستان کا ایک اور سی 130 طیارہ آٹا اور ادویہ پر مشتمل 36 ٹن امدادی سامان لے کر قندھار پہنچ گیا۔
پاکستان انسانی بنیادوں پر افغانستان کی مدد کے لیے پیش پیش ہے، ملک کا ایک اور سی 130 طیارہ امداد لے کر قندھار پہنچ گیا، جس میں آٹا اور ادویہ شامل ہیں، پرواز امدادی سامان لے کر کراچی سے قندھار پہنچی۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز بھی پاکستان سے 30 ٹن خوراک اور ادویہ کابل بھجوائی گئی تھیں جو پاکستان کے کابل میں سفیر نے افغان حکام کے حوالے کیں۔ پاکستان نے افغانستان کی خراب مالی صورت حال دیکھتے ہوئے انسانی بنیادوں پر خوراک اور ادویہ بھجوانے کا فیصلہ کیا تھا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ایک بیان میں کہا تھا کہ فضائی راستے سے فوری امداد کے بعد زمینی راستے سے امداد بھی بھجوائی جائے گی۔