پہلی بار 120 سالہ تاریخ میں پاکستانی خاتون اے سی سی اے کی صدر منتخب

کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والی عائلہ مجید کو ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) نے صدر منتخب کرلیا ہے۔
عائلہ مجید اے سی سی اے کی 120 سالہ تاریخ میں پاکستان سے اس عہدے کے لیے منتخب ہونے والی پہلی شخصیت بن گئی ہیں۔ عائلہ مجید پلانیٹیو مڈل ایسٹ اور اسلام آباد میں قائم پلانیٹیو پاکستان کی بانی اور سی ای او ہیں، جو ڈیکاربونائزیشن، پائیداری اور توانائی کے حوالے سے خدمات سرانجام دیتی ہیں۔
عائلہ مجید 180 ممالک میں اے سی سی اے کے 252,500 سے زائد اراکین اور 526,000 مستقبل کے اراکین کی قیادت کریں گی۔ وہ ایسے وقت میں صدر منتخب ہوئی ہیں جب اے سی سی اے نے ایک ملین کی چوتھائی سے زیادہ اراکین ہونے کا اہم سنگ میل عبور کیا ہے، اس کے ساتھ اس سال اپنی 120 ویں سالگرہ بھی منائے گا۔
عائلہ مجید کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ چند ماہ میں اکاؤنٹنگ کا نیا مستقبل، اسٹرٹیجک نقطہ نظر اور اسٹیک ہولڈرز کا طرز عمل کے موضوعات کے حوالے سے کام کرنے کی خواہاں ہیں۔ اکاؤنٹینسی کا پیشہ متحرک اور مسلسل ترقی کررہا ہے اور ہم اسے ایک دلچسپ، بامقصد اور پُرکشش کیریئر کے انتخاب کے طور پر فروغ دینے کے لیے کام کررہے ہیں۔

1st time HistoryACCAAyla MajeedElected PresidentPakistani Woman