لندن: پاکستان نوجوان نے ماڈل یونائیٹڈ نیشنل (ایم یو این) کے تقریری مقابلے میں بھارتی مدمقابل کو شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں منعقدہ بیسویں ماڈل یونائیٹڈ نیشنل میں دنیا بھر کے مندوبین شریک ہوئے۔
اس موقع پر پاکستان نوجوان محمد میران خالصائی نے بہترین ڈیلیگیٹ کا ایوارڈ اپنے نام کیا، وہ ایم یو این میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔
نوجوان نے اپنی کمیتی میں موجود خطے کے مختلف ڈیلیگیٹ سے دلائل کی بنیاد پر مقابلہ کیا۔ موضوعات پر بھارتی مدمقابل ڈیلیگیٹ سے تین روز مختلف موضوعات پر مذاکراہ رہا۔
اعزاز اپنے نام کرنے کے بعد میران نے خدا کو شکر ادا کیا کہ اس کی تحقیق اور محنت کارآمد ثابت ہوئی اور اس نے پاکستان کا جھنڈا بلند کیا۔