کراچی: پاکستانی روپے کی قدر بڑھنے کا سلسلہ شروع ہوگیا، ڈالر مزید سستا ہوگیا، انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 6 روپے 63 پیسے کم ہوا اور ایک ڈالر 278 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔
آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے اور کاروبار کے آغاز پر ڈالر 3 روپے 46 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹربینک میں اس وقت ایک امریکی ڈالر کی قیمت 275 روپے ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتامی دن سے ایک روز پہلے ڈالر نے بہت اونچی اُڑان بھری تھی اور ایک روز میں اس کی قیمت میں 18 روپے سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔