پیرس: فرانس میں دنیا کے قدیم ‘وینس’ فلم فیسٹیول کا 12 روزہ میلہ جاری ہے، جس میں پاکستانی فلم کی نمائش بھی ہوگی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 11 ستمبر تک جاری رہنے والے فلم فیسٹیول میں مختلف مقامات پر 70 سے زائد فلموں کی نمائش کی جائے گی۔
فیسٹیول کے دوران زیادہ تر یورپی ممالک، جرمنی، فرانس، برطانیہ، مسپین، اٹلی، امریکا اور کینیڈا و لاطینی امریکی ممالک کی فلمیں پیش کی جائیں گی، تاہم میلے کے دوران کم از کم ایک پاکستانی اور ایک بھارتی فلم بھی پیش کی جائے گی۔
اس میلے میں پاکستانی فلم ‘ملاقات’ کو 10 ستمبر کو دکھایا جائے گا، مذکورہ فلم کی ہدایات پاکستانی نژاد برطانوی فلم ساز سیماب گل نے دی ہیں اور اس میں پریزے فاطمہ اور حمزہ مشتاق نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔