سانگھڑ: اندرون سندھ سے بھارت جانے والے ہندو خاندانوں کی انڈیا میں زندگی دوبھر بنادی گئی، جس پر یہ تین ہندو خاندان وطن واپس آگئے۔
وطن واپس آنے والے خاندانوں نے بتایا کہ 2 سال پہلے بھارت منتقل ہوگئے تھے لیکن بھارت کے مقامی افراد دہشت گرد ہونے کے طعنے دیتے تھے اور ہماری سخت نگرانی کی جاتی تھی، ہمارا جینا دوبھر ہوگیا تھا، آزادی کے ساتھ زندگی گزارنے کے حق سے محروم تھے، اتنی سخت مشکلات میں بھلا کون رہ سکتا ہے، جس کی وجہ سے واپس آگئے۔
وطن واپس آنے پر سانگھڑ کی ضلعی انتطامیہ کی جانب سے تینوں خاندانوں کا استقبال کیا گیا۔