بھارت میں پاکستانی ہندوؤں کا پراسرار قتل، سندھ کے مختلف شہروں میں ہندو کمیونٹی کا شدید احتجاج

کراچی: بدین اور سجاول سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں ہندو تنظیموں نے گیارہ پاکستانی ہندوؤں کے قتل کے معاملے پر بھارت سرکار کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بھارتی شہر جودھ پور میں پاکستان سے جانے والے بھیل کمیونٹی کے گیارہ ہندؤں کے قتل کا پراسرار واقعہ سامنے آیا تھا، جس کی تحقیقات میں شفافیت کا فقدان ہے۔

اس ضمن میں اکستان میں بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا گیا تھا، بعد ازاں پاکستان ہندو کونسل کا تحقیقات کا مطالبہ سامنے آیا۔
اب سندھ کے مختلف شہروں میں مودی سرکار اور آر ایس ایس کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے بھارتی پرچم نذر آتش کیا اور نریندر مودی کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر اس ضمن میں شفاف تحقیقات نہیں کی گئیں، تو دو دن بعد وہ اسلام میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاج کریں گے۔
یاد رہے کہ بھارتی ریاست راجستھان کے شہرجودھ پور میں 9 اگست کو پاکستان سے جانے والے گیارہ ہندو مشکوک طور پر قتل کر دیے گئے تھے۔ اُن کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے ضمن میں اب تک کوئی پیش رفت سامنے نہ آسکی ہے۔ بھارت سرکار روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتی نظر آتی ہے۔

مظلوم پاکستانی خاندان
pakistani hinduپاکستانی ہندو