اسلام آباد: پاکستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں، انہوں نے ایک اور بڑا اعزاز حاصل کرلیا، نائلہ نے 8 ہزار 163 میٹر بلند مناسلو چوٹی سر کرلی۔
نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند 9 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں۔ ان کا مشن 8 ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیاں سر کرنے کا ہے۔
کوہ پیما نائلہ کیانی مناسلو سمیت اب تک براڈ پیک، اناپورنا، لوہٹسے، گشربروم 1، گشربروم II، نانگا پربت اور ماؤنٹ ایورسٹ سر کرچکی ہیں۔
کوہ پیما نائلہ کیانی کو مئی میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے پر ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔