اسلام آباد: مشیر تجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستانی برآمدات ایک ماہ کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
مشیر تجارت رزاق داؤد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نومبر میں پاکستانی برآمدات میں 33 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور نومبر میں 2.903 ارب ڈالر کی کل برآمدات رہیں جبکہ برآمدات گزشتہ سال نومبر میں 2.174 ارب ڈالر تھیں۔
انہوں نے کہا کہ نومبر میں حکومت کا پاکستانی برآمدات کا ہدف 2.6 ارب ڈالر تھا۔ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں برآمدات میں 27 فیصد کا اضافہ ہوا اور 5 ماہ میں 12.365 ارب ڈالر کی برآمدات رہیں۔
مشیر تجارت نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ 5 ماہ میں 9.747 ارب ڈالر کی برآمدات تھیں اور رواں مالی سال کے 5 ماہ میں حکومت کا برآمدات کا ہدف 12.2 ارب ڈالر تھا۔