ملتان: پاکستان نے ناقابلِ شکست رہتے ہوئے بلائنڈ ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ اپنے نام کرلیا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں قومی ٹیم نے بنگلادیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا، پاکستان کو بنگلادیش نے 140 کا ہدف دیا تھا۔
بنگلادیش بلائنڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے، بنگلادیش کے عارف حسین 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستانی اوپنرز نے ہوم گراؤنڈ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مطلوبہ ہدف محض 11 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
قومی بلائنڈ ٹیم کی جانب سے نثار علی نے 72 اور محمد صفدر نے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔